ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹرا اور کیرالہ سے کرناٹک آنے والوں کے لئے کورونا ٹیسٹ ضروری؛ اُترکنڑا میں 396 لوگوں کا لیا گیا ٹیسٹ، 250 کی رپورٹ آئی نیگیٹیو

مہاراشٹرا اور کیرالہ سے کرناٹک آنے والوں کے لئے کورونا ٹیسٹ ضروری؛ اُترکنڑا میں 396 لوگوں کا لیا گیا ٹیسٹ، 250 کی رپورٹ آئی نیگیٹیو

Sat, 20 Feb 2021 21:11:26    S.O. News Service

بھٹکل 20 فروری (ایس  او نیوز)  کیرالہ اور مہاراشٹرا میں کورونا  کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے اور کورونا مریضوں کی تعداد  میں پھر ایک بار اضافہ کو دیکھتے ہوئے اب کرناٹک حکومت نے کیرالہ اور مہاراشٹرا سے کرناٹک میں داخل ہونے والوں کے لئے   کوویڈ نیگیٹیو ٹیسٹ اپنے ساتھ لے   کر آنا لازمی قرار دیا ہے۔ اس تعلق سے  حکومت کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہے کہ  جو بھی شخص ان دو ریاستوں سے کرناٹک میں داخل ہوتا ہے، وہ اپنے پاس  72 گھنٹوں کے اندر لی گئی کورونا نیگیٹیو کی رپورٹ اپنےساتھ لے کر آئیں ۔ حکومت کی طرف سے اس بات کو بھی  لازمی قرار دیا گیا ہے کہ جو لوگ 72 گھنٹہ پہلے ریاست میں داخل ہوچکے ہیں اُن کا کورونا ٹیسٹ لیا جائے۔

اس ضمن میں آج سنیچر کو کیرالہ سے اُترکنڑا میں داخل ہونے والے 396 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا ہے جس میں زیادہ تر کالج کے طلبہ ہیں، بھٹکل تشریف آوری کے دوران  اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر  ملئے مہیلن نے  بتایا کہ  اب تک 250 لوگوں  کی نییگیٹیو رپورٹ آچکی ہے، بقیہ 146 لوگوں کی رپورٹ ملنا باقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  146 لوگوں میں کیرالہ سے انکولہ پہنچنے والا ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ  ضلع اُترکنڑا میں جو لوگ حال ہی میں   مہاراشٹرا اور کیرالہ سے آئے ہیں، اُن پر نظر رکھی جارہی ہے  اور کورونا کو ضلع میں مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ہرممکن احتیاطی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال ضلع میں روزانہ دو یا تین کیسس پوزیٹیو آرہے ہیں، لیکن کیرالہ اور مہاراشٹرا میں کورونا معاملات میں پھر ایک بار اضافے کو دیکھتے ہوئے   کورونا کی روک تھام کے لئے ہرممکن قدم اُٹھایا جارہا ہے۔


Share: